راولپنڈی (اردو ٹائمز) حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں کیے گئے بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسفند یار کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں کیے گئے بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسفند یار کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں 52 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، جن میں راولپنڈی ڈویژن کی اہم تحصیلوں کی تعیناتیاں بھی شامل ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے راولپنڈی کینٹ میں انتظامی امور میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

