راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔تھانہ گجرخان پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2 کلو 9 سو 60 گرام چرس برآمد کی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔تھانہ گجرخان پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2 کلو 9 سو 60 گرام چرس برآمد کی، تھانہ صدر واہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر لیا۔ زیر حراست افراد خلاف کاروائیاں تھانہ چکلالہ، تھانہ مورگاہ اور تھانہ کہوٹا کے علاقوں میں کی گئیں ڈویژنل ایس پیز کے مطابق منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

