اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی ایس سی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام اسلامی بینکاری اور ہاؤسنگ فنانس سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) اسلام آباد نے ایبٹ آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عسکری بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے اسلامی بینکاری، وزیراعظم کے ’’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘‘ اور مالی شمولیت کے دیگر اقدامات سے متعلق ایک آگاہی و معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا سیشن کا افتتاح محترمہ فرحت العین قریشی، سینئر ڈپٹی چیف منیجر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان بی ایس سی اسلام آباد نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مالیاتی آگاہی کے فروغ، باضابطہ بینکاری سہولیات تک رسائی اور بالخصوص خواتین کاروباری شخصیات اور کاروباری برادری کے لیے مالی شمولیت کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر محترمہ صائمہ رضوان شاہ، بانی صدر، ایبٹ آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی کاوشوں اور تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی معاونت سے اس اہم آگاہی سیشن کے انعقاد اور کاروباری برادری کی شرکت کو یقینی بنایا گیا اسلامی بینکاری کے موضوع پر تکنیکی سیشن ڈاکٹر مفتی اسد گل نے منعقد کیا، جس میں انہوں نے اسلامی بینکاری کے بنیادی اصولوں، تصورات اور طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ایک متبادل بینکاری نظام کے طور پر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا مزید برآں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی محترمہ سارہ ازریاہ نے ایس ایم ای کنیکٹ (SME Connect) کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ اقدام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو مالیاتی معلومات اور بینکاری سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے عسکری بینک لمیٹڈ کے نمائندگان نے شرکاء کو وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور اپنے پہلے گھر کے حصول کے خواہشمند افراد کے لیے دستیاب ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات اور اہم خصوصیات سے روشناس کرایا اس کے علاوہ، وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوان کاروباری افراد اور نئے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے دستیاب قرضہ جاتی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں یہ سیشن شرکاء کے لیے معلومات کے تبادلے، باہمی رابطے اور اسلامی بینکاری، ہاؤسنگ فنانس، ایس ایم ایز کی سہولت کاری اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مالی معاونت سے متعلق سوالات کے جوابات حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا اس قسم کے مشترکہ اقدامات کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بی ایس سی اسلام آباد مالیاتی خواندگی کے فروغ، دستیاب مالیاتی مصنوعات اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں آگاہی میں اضافے اور بالخصوص خواتین کاروباری شخصیات اور معاشرے کے مستحق و کم سہولیات کے حامل طبقات کے لیے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

