اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ نیلور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے اغواء کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ نیلور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے اغواء کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی علی وسیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی رورل ذیشان علی کے زیر نگرانی بچی کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ایس ایچ او نیلور اور پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا پولیس ٹیم نے اغوا کاروں کے قبضے سے 08 سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا، وقوعہ کے تمام پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی علی وسیم کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔

