راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیوں میں خاتون سپلائر سمیت 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برامد کر لی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیوں میں خاتون سپلائر سمیت 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برامد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 300 گرام چرچ برآمد کی، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 400 گرام چرس برامد کی، تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1کلو 900 گرام چرس برآمد کی، تھانہ آر اے بازار پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1کلو 800 گرام چرس برآمد کی، تھانہ گجر خان پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1کلو 640 گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے. سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں

