اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاک بحریہ نے راجن پور کے 17 سالہ محمد عباد حسین کی خواہش پوری کر دی ہے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاک بحریہ نے راجن پور کے 17 سالہ محمد عباد حسین کی خواہش پوری کر دی ہے، جو پیدائشی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور نیول آفیسر بننے کی خواہش رکھتے تھے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے عباد حسین کو اعزازی طور پر ‘سب لیفٹیننٹ’ کا عہدہ دینے کی منظوری دی’ نوجوان سب لیفٹیننٹ نے اپنے والدین کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز ‘خیبر’ (PNS KHAIBAR) کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں جہاز کی صلاحیتوں اور اس پر گزارے جانے والے معمولاتِ زندگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اعزازی سب لیفٹیننٹ عباد حسین نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا

