اسلام آباد (اردو ٹائمز) راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم، لاکھوں مالیت کے چار موٹر سائیکل، دیگر مالِ مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلگراں اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کےچار موٹر سائیکل، مسروقہ رقم، دیگر مالِ مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار15-“پر اطلاع دیں۔



