ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لے آئیں، یونین کونسل تاجوال کا ڈھائی سالہ پرانا دیرینہ مسئلہ حل
Share
ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) یونین کونسل تاجوال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار فیاض (المعروف ناظم صاحب) اور سردار نیاز نے ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر شہزاد اقبال سے ایک خصوصی ملاقات کی اور یو سی تاجوال کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تاجوال میں ٹرانسفارمر کا ایک اہم مسئلہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے التوا کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات سے دوچار تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال کی مخلصانہ اور ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں یہ دیرینہ مسئلہ بالاخر حل ہو گیا ہے، جس پر معززین علاقہ سردار فیاض اور سردار نیاز نے ڈی ایچ او سے ملاقات کر کے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال نے سماجی و سیاسی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر عملے کی حاضری اور موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ علاقے کے غریب مریضوں کے لیے ادویات کی بلا تعطل دستیابی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران سردار نیاز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اپنی پوری سرمیال برادری کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم ڈاکٹر شہزاد اقبال کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کھٹائی میں پڑے اس انتہائی پرانے مسئلے کو حل کر کے عوام کو ایک بڑی مصیبت سے نجات دلائی ہے۔ معززین علاقہ نے ڈی ایچ او کی عوامی خدمات اور مخلصانہ کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار فیاض المعروف ناظم فیاض کی ہسپتال میں لکڑی چوری کے معاملے پر جب بات کی تو انہوں نے انہیں بتایا کہ اس معاملے کی تحقیق کے لیے وہ جلد لاجوان ہسپتال کا دورہ کریں گے

