اسلام آباد (اردو ٹائمز) شہریوں کے مسائل میرٹ کے مطابق اور بلا تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور مؤثر دادرسی فراہم کی جا سکے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) شہریوں کے مسائل میرٹ کے مطابق اور بلا تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور مؤثر دادرسی فراہم کی جا سکے, سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دوران آئی جی اسلام آباد کیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی متعلقہ افسران کو ہدایت،عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، عوامی شکایات کے فوری حل اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل میرٹ کے مطابق اور بلا تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور مؤثر دادرسی فراہم کی جا سکے۔ مزید آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مزید دلجمعی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور شہریوں کے تحفظ اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، میرٹ پر فیصلے اور عوام دوست پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی بنیادی ترجیحات ہیں۔


