اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا شہر کی اہم شاہراہوں کا دورہ۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا شہر کی اہم شاہراہوں کا دورہ۔ ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور کا جائزہ۔رش کے اوقات میں ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ، متبادل راستوں پر روانی برقرار رکھنے اور ڈائیورشن پوائنٹس پر اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریفک کی مجموعی صورتحال، روانی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے، متبادل راستوں پر ٹریفک کی منظم روانی برقرار رکھنے اور ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف ٹریفک آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر رش کے اوقات میں ٹریفک کی بہتر مینجمنٹ، متبادل راستوں پر ٹریفک کی منظم آمدورفت اور ڈائیورشن پوائنٹس پر اہلکاروں کی بروقت موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کم کرنے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور ٹریفک کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں، تاکہ شہریوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں


