اسلام آباد (اردو ٹائمز) سپریم کورٹ بار الیکشن;سردار امان خان کا ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے خطاب
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز)سپریم کورٹ بار الیکشن کمپین کے دوران امیدوار سردار امان خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ (اے او آرز) سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل تفصیل سے سنے۔انہوں نے اے او آرز سے مخاطب ہوتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ ان کے تمام جائز حقوق دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور سپریم کورٹ کے احاطے کے اندر اے او آرز کے لیے ایک باقاعدہ عمارت اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔سردار امان خان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے ساتھ ساتھ اے او آرز میری اصل طاقت ہیں، انہوں نے ہر جگہ مجھے بے پناہ عزت دی جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے آئندہ موقع ملا تو میں اپنے تمام سٹاف اور اے او آرز کی آواز ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھاؤں گا اور ان کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کروں گا۔آخر میں انہوں نے اے او آرز کی جانب سے ملنے والی بھرپور محبت، حمایت اور تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ رفاقت آئندہ بھی اسی جذبے سے قائم رہے گی۔

