کراچی (اردو ٹائمز) سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلز پارٹی ضلع غربی کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، قرآن خوانی اور خصوصی دعا
Share
کراچی (اردو ٹائمز) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غربی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں سانحۂ کارساز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیاتقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غربی کے عہدیداران، ذمہ داران، سینئر رہنماؤں اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء سے اپنی والہانہ عقیدت، محبت اور نظریاتی وابستگی کا اظہار کیااس موقع پر مقررین نے شہدائے کارساز کی جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا مشن ہمیشہ جاری و ساری رہے گاانہوں نے کہا کہ شہدائے کارساز کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان عظیم شہداء نے اپنے لہو سے جمہوریت کی شمع روشن کی، جس کی روشنی آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیں یہ درس دیتی ہیں کہ جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی مقررین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں جیالوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، جس کی بنیاد قربانی، وفاداری، عوامی خدمت اور جمہوریت پر قائم ہے۔ شہداء کی یاد محض ایک تقریب نہیں بلکہ اپنے نظریے سے وفاداری اور جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہےانہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفہ آج بھی کارکنان کے دلوں میں زندہ ہے اور ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ کا نظریہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی بنیاد ہےتقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہدائے کارساز کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کے استحکام، عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی تقریب کے اختتام پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ شہدائے کارساز سمیت تمام شہدائے جمہوریت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔





