اسلام آباد (اردو ٹائمز) چینی وزیرِ خزانہ کا پاکستان کی معاشی پیش رفت کا خیرمقدم، دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چینی وزیرِ خزانہ کا پاکستان کی معاشی پیش رفت کا خیرمقدم، دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خزانہ، جناب لان فوان، سے ملاقات
ملاقات ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں ہوئی
پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب پیش رفت اور مشکل معاشی حالات میں چین کی دیرینہ حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا، اعلامیہ
چینی وزیرِ خزانہ کی پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی کا خیرمقدم، اعلامیہ
پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مالیاتی تعاون مضبوط بنانے، بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور علاقائی اقتصادی تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی، اعلامیہ
پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا کا جائزہ لیا گیا، اعلامیہ
پانڈا بانڈ کے اجرا میں ضابطہ جاتی معاونت، اے آئی آئی بی کی جانب سے قرض کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے معاونت، 2.5 فیصد کی مسابقتی شرحِ منافع اور سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی شامل تھی، اعلامیہ
پاکستان کی چینی سرمایہ منڈی میں بار بار خودمختار بانڈ جاری کرنے والے ملک کی حیثیت سے مستقل موجودگی قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اعلامیہ
چار سال کے وقفے کے بعد پاکستان کی یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی اور منظور شدہ 7.2 ارب چینی یوآن کے پروگرام کے تحت مزید پانڈا بانڈز کے اجرا کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی، اعلامیہ
پانڈا بانڈز کے مزید اجرا کے لیے اے آئی آئی بی کی مسلسل معاونت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اعلامیہ
شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستان کی سربراہی، آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور اسلام آباد میں ایس سی او وزرائے خزانہ کے اجلاس کے انعقاد پر گفتگو ہوئی، اعلامیہ
چینی وزیرِ خزانہ لان فوان کا اسلام آباد میں ایس سی او وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کی خواہش کا اظہار، اعلامیہ
ایس سی او ترقیاتی بینک کے مجوزہ قیام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اعلامیہ
چینی فریق کی ایس سی او ترقیاتی بینک سے متعلق مشاورت میں پاکستان کی فعال شرکت اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں تعاون کی درخواست، اعلامیہ
ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اعلامیہ
چین۔پاکستان شاہراہ کے ایک منصوبے کے مجوزہ راستے میں تبدیلیوں کے حوالے سے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی جانب پیش رفت پر گفتگو ہوئی، اعلامیہ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق مہارتوں کی تربیت کے فروغ کے لیے علی بابا کے ساتھ پاکستان کے تعاون سے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا، اعلامیہ
تعاون کے طے شدہ فریم ورک پر عملدرآمد اور ڈیجیٹل تبدیلی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک مزید مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا، اعلامیہ





