LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون جعلی تعلیمی اسناد پر روس جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، مقدمہ درج

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روس اسٹڈی ویزے پر جانے والے مسافر کو مشتبہ جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔

دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کردہ میٹرک سرٹیفکیٹ اور تفصیلی نمبرز سرٹیفکیٹ پر موجود بار کوڈ کی تصدیق کی گئی، تاہم انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور وزارتِ خارجہ (MOFA) سے تصدیق کا کوئی ریکارڈ نہ ملنے پر دستاویزات مشتبہ قرار پائیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ تعلیمی اسناد اسے فراہم کی گئی تھیں، جبکہ روسی اسٹڈی ویزے اور ٹکٹ کا انتظام ایک ایجنٹ کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے کے سلسلے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ دورانِ تفتیش دیگر ممکنہ ملوث افراد کا کردار بھی متعین کیا جائے گا۔

کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر انچارج شفٹ C سید کاشف علی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ ایف سی نعیم اللہ اور ایف سی حسن نثار بھی ٹیم میں شامل تھے۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر شازیہ نورین کر رہی ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download