اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — ترکی ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، ایک لاکھ دس ہزار روپے برآمد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ترکی ورک ویزا کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم ہتھیانے کے الزام میں نامزد ملزم فیصل اقبال کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف انکوائری نمبر 444/2026 کی تکمیل کے بعد ایف آئی آر نمبر 709/2026، زیر دفعہ 18/22 E.O، درج کی گئی تھی۔
ملزم پر شکایت کنندہ راشد علی سے ترکی ورک ویزا پر بیرونِ ملک بھجوانے کے بہانے رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے ایک لاکھ دس ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے مزاحمت کی، تاہم ایف آئی اے ٹیم نے کوششوں کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو قانونی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی انسپکٹر محمد وحید خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر سید افسر رضا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مقصود اور ایف سی سجاد اللہ پر مشتمل ٹیم نے انجام دی۔
ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے پُرعزم ہے۔
#FIA #IslamabadZone #HumanSmuggling #VisaFraud

