اسلام آباد (اردو ٹائمز) دفتر افسر تعلقاتِ عامہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) این سی سی آئی اے کی ہدایت اور ویژن کے تحت بڑی کارروائی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے قتل کی پلاننگ اور سابقہ گرل فرینڈ کو دھمکیوں پر مقدمہ درج
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) این سی سی آئی اے کے واضح ویژن اور خصوصی ہدایت پر سائبر جرائم اور ڈیجیٹل ہراسمنٹ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اسلام آباد سرکل نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایجنسی نے تکنیکی شواہد اور فارنسک انکوائری کے بعد سابقہ گرل فرینڈ کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیوں پر باقاعدہ مقدمہ (FIR) درج کر لیا، ترجمان این سی سی ائی اے
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے نہ صرف آن لائن کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے ذریعے متاثرہ خاتون کو ہراساں کیا، بلکہ مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے مختلف جدید پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے قتل کے طریقوں اور حکمتِ عملی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی، ترجمان این سی سی ائی اے
ڈی جی این سی سی ائی اے کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور AI کے غلط استعمال کے ذریعے شہریوں، بالخصوص خواتین کی حفاظت اور privacy پر اثر انداز ہونے والے عناصِر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی اقدام کیا جائے گا ۔
مقدمے میں عائد الزامات کی روشنی میں تمام سائنسی و فارنسک شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں NCCIA جدید ترین سائبر تھریٹس اور ابھرتے ہوئے سمارٹ جرائم کا سدباب کرنے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت پرعزم اور متحرک ہے۔

