LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) “لائبہ اعجاز کیس”میں سی آئی اے کی کارکردگی سراہتے ہوئے آئی جی کپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) “لائبہ اعجاز کیس”میں سی آئی اے کی کارکردگی سراہتے ہوئے آئی جی کپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،آئی جی نے سی آئی اے ٹیم کی کارکردگی سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ جرائم کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقوں اور موثر ٹیم ورک کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور دیگر افسران کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منسٹریل اور کلیریکل اسٹاف میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفتری ذمہ داریوں کی احسن انجام دہی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منسٹریل اسٹاف پولیس کے انتظامی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کی درستگی، فائلوں کی بروقت تکمیل، دفتری امور کی موثر انجام دہی اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطہ محکمانہ کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کی کامیابی میں فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دفتری امور سنبھالنے والے کلیریکل اسٹاف کی خدمات بھی قابلِ قدر ہیں۔ ہر اہلکار کی محنت اور ذمہ داری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں اچھی کارکردگی کا اعتراف اور قابل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ میرٹ، شفافیت اور موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download