LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تمام زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تمام زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جن میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس پی صدر زون کاظم نقوی، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی رورل زون ذیشان علی اور ایس پی سواں زون نے شرکت کی۔ اجلاسوں میں متعلقہ زونز کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے۔میٹنگز کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل ایس پیز نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔افسران کو مزید ہدایت کی گئی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور تفتیش کے عمل کو شفاف، مؤثر اور میرٹ کے مطابق بنایا جائے۔ جرائم کے مؤثر سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، مؤثر پولیسنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download