یروشلم (اردو ٹائمز) حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا

Share

یروشلم (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا جبکہ یحیی السنوار کے بھائی محمد السنوار کے بارے میں تصدیق کی کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ الاعلام العسکری کے سربراہ تھے۔

بیان می کہا گیا کہ ابو عبیدہ نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کی ذمہ داریاں ادا کیں اور اس کے میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا۔ حذیفہ الکحلوت کا آخری ویڈیو بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download