ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی کی بارات پہنچ گئی، بارات میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔
سینیٹر عابد شیر علی کی شادی ہری پور کی معروف کاروباری شخصیت کی فیملی میں ہوئی۔ بارات کی آمد کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات۔ صحافی ۔ وکلا۔ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد ۔ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تاہم بارات کی تقریب کے دوران مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی عدم موجودگی بھی توجہ کا مرکز بنی، جس پر مقامی سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر ہری پور