ہری پور (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور نے تحصیل غازی میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور نے تحصیل غازی میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔عوام کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں افسران نے تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا سکیورٹی کا تفصیلی آڈٹ کیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے سکیورٹی انتظامات، حساس مقامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ افسران نے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

رپورٹ ملک رضوان چوہان