گلگت بلتستان (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی

Share

گلگت بلتستان (اردو ٹائمز) گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑنے والے ممبران اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت کل 13 منحرف ارکان کو فارغ کر دیا۔

مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے حاجی گلبر خان سمیت مزید 11 منحرف ارکین اسمبلی کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان ارکان پر پارٹی سے سنگین غداری کر کے فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی منشا کے خلاف ووٹنگ کرنے کا الزام ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی جی بی حاجی گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، سید امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان، راجہ ناصر علی خان، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے، جبکہ سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید برآں ان تمام اراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ منحرف رکن اسمبلی فتح اللہ اور رکن اسمبلی جاوید علی منوا کو پہلے ہی پارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download