کوہلو (اردو ٹائمز) سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں بھارتی پراکسی کیخلاف کامیاب کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک

Share

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download