کراچی (اردو ٹائمز) کراچی پیپلز لیبر یونین کے صدر طفیل احمد خان کی قیادت میں وفد نے چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی سے اہم ملاقات کی، جس میں تنخواہوں میں اضافے، حج پالیسی اورواجبات کی ادائیگی کے حوالے سےتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ رواں ماہ تنخواہ اضافے کے ساتھ ادا کی جائے گی، جبکہ واجبات کی ادائیگی کے لیے بھی کوشش کر رہے، انشاءاللہ امید ہے کہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے علاوہواجبات بھی ن فوری ادا کیے جائیں گے ۔