کراچی (اردو ٹائمز) چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

Share

کراچی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس ) چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ حکومت کی قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔سندھ حکومت نے چولستان کینال اور دیگر نئے نہری منصوبوں کو 1991 پانی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئے کینالوں کے منصوبے سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہیں، سندھ اسمبلی نے وفاق اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانیکی اپیل کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے قراردادا میں موقف اپنایا کہ نئے کینال منصوبوں سے سندھ میں ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے، پانی کی کمی سے زرعی پیداوار، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، دریائے سندھ کے پانی کے حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چولستان کینال اور دیگر کینالوں کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں، عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائیگا، وزیراعلی سندھ نے تمام صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ نے وفاق کو انتباہ کیا کہ پانی کے وسائل پر غیر منصفانہ کنٹرول منظور نہیں ہے، کسی بھی غیر قانونی پانی کی تقسیم کے خلاف عوامی مزاحمت کی جائے گی، سندھ کے عوام اپنے پانی کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سندھ کے پانی کے حقوق چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظوری کے بعد سندھ اسمبلی اجلاس جمعہ ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download