کراچی (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لائوں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا

Share

کراچی (اردو ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاوں گا، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8 سیٹوں کے بجائے 5 سیٹیں کیسے؟ اور کیوں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آنے والے دنوں میں PTI کی مزید نا اہلیوں کا سلسلہ؟ سب بتاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتاوں گا کہ پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے لین دین کے معاملات کیا ہیں؟ پھر اچانک سے گنڈا پور اور پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں اچانک شروع ہوا؟ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاوں گا۔ پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download