کراچی (اردو ٹائمز) وائے ڈی اے سندھ کا پی ایم اے کے مؤقف کی حمایت، ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل اقدام کو مسترد

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائے ڈی اے سندھ طبی برادری کے جائز مطالبات کے لیے پی ایم اے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہےاسی سلسلے میں آج پی ایم اے ہاؤس صدر کراچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے نمائندگان اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر غفور شورو، ڈاکٹر اسماعیل میمن، ڈاکٹر محبوب نوناری، ڈاکٹر مہرن خان شر اور دیگر ڈاکٹرز شریک ہوئےوائے ڈی اے سندھ نے پی ایم اے سینٹر کی جانب سے نجی کلینکس کی بندش اور ہڑتال کی کال کی کامیابی پر طبی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اس جدوجہد میں پی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی وائے ڈی اے سندھ کے مطابق طبی برادری کو تحفظات ہیں کہ وفاقی ٹیکس ادارے کی جانب سے پوائنٹ آف سیل کے نام پر سینئر ڈاکٹرز اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وائے ڈی اے سندھ نے پوائنٹ آف سیل کے نفاذ کے موجودہ طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی اداروں کے ساتھ غیر ضروری دباؤ اور ہراسانی کا سلسلہ بند ہونا چاہیےمقررین نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی شعبہ ملک کا اہم سرمایہ ہیں اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے طبی برادری میں بے چینی اور تشویش پیدا ہو رہی ہےوائے ڈی اے سندھ نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کے خلاف مبینہ طور پر جابرانہ اور ہراساں کرنے والے اقدامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور طبی برادری کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔وائے ڈی اے سندھ نے خبردار کیا کہ اگر مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو تنظیم پی ایم اے کے ساتھ مل کر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download