کراچی (اردو ٹائمز) لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی

Share

کراچی(آئی پی ایس )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔ملزم عزیر بلوچ نے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، ٹیلی ویژن دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی، نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام دیکھ سکتا ہوں۔
عزیر بلوچ نے درخواست میں کہا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، قانون کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔
عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download