کراچی (اردو ٹائمز) کراچی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی ہدایات پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ (لارپ) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر فاروق نے پارکنگ پلازہ کا تفصیلی دورہ کیا اور پلازہ کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیادورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر نے لائنز ایریا میں سرکاری اراضی پر موجود تعمیرات کا بھی معائنہ کیا اور سرکاری زمین کی نشاندہی، ریکارڈ اور موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیامحمد عمر فاروق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ اور زمینی صورتحال کی تفصیلی جانچ پڑتال کرکے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، تاکہ سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری کی ہدایات کے مطابق مستقبل میں ہونے والی نیلامی کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جاسکےاس موقع پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو جاری سرگرمیوں اور مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔