کراچی، 3 دسمبر، 2025 (اردو ٹائمز) ۔ اسپاٹیفائی کی سالانہ کیمپین ریپڈ 2025 متعارف طلحہ انجم نے لگاتار دوسرے سال بھی پاکستان کے ٹاپ آرٹسٹ کی پوزیشن حاصل کرلی پاکستانی موسیقی کیلئے یہ ایک شاندار سال رہا، مقامی موسیقی کی اسٹریمنگ 70 فیصد بڑھ گئی اسپاٹیفائی کی سالانہ کیمپین ریپڈ 2025 ایک بار پھر مزید بھرپور، مزید دلچسپ اور پہلے سے کہیں زیادہ تفصیلات کے ساتھ سامنے آئی ہے۔ اس بار کیمپین میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کیا سنا جاتا ہے۔ اس کیمپین( ریپڈ 2025) کے مطابق طلحہ انجم نے اس سال بھی پاکستان کے ٹاپ آرٹسٹ کی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ سال 2025 پاکستانی موسیقی کے لیے ایک شاندار سال رہا، جس میں ملکی موسیقی کی اسٹریمنگ 70 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
پاکستانی ٹاپ گیتوں کی فہرست بھی اتنی ہی نمایاں رہی۔ مانو اور انورال خالد کا گانا ”جھول” ایک بار پھر نمبر ون پر رہا، جبکہ افیوسک اور علی سومرو میوزک کا گیت ”پل پل” دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح، بیان، حسنرحیم اور رووالیو کے گیت ”ماند” نے تیسری پوزیشن سنبھالی۔ ٹاپ فائیو گانوں میں طلحہ انجم اور عمیر کا گیت ”ڈیپارچر لین”، اور حسن رحیم، عمیر اور تلویندر کا گیت ”WISHES” بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ یہ فہرست واضح کرتی ہے کہ نوجوان گلوکاروں کی ایک نئی لہر مقامی موسیقی کی سمت بدل رہی ہے اور سامعین ان کے منفرد انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
اس سال ریپڈ کیمپین نے صارفین کے لیے مزید ذاتی نوعیت کا تجربہ متعارف کرایا ہے، یہ وہ فیچرز ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں اور رواں سال انکی نئی خصوصیات سامعین کو یادگار لمحات مزید دلچسپ انداز میں شیئر کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ روایتی ٹاپ آرٹسٹس، ٹاپ گیت اور ٹاپ اصناف کے ساتھ نئے فیچرز جیسے Wrapped Party, Listening Archive اور Listening Age سامعین کے تجربے کو ایک سماجی اور منفرد خوشی میں بدل دیتے ہیں۔ یہ ریپڈ کیمپین مزید دلچسپ، مزید واضح، اور بالکل اپنائیت سے بھرپور نظر آتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے اسپاٹیفائی کے For the Record بلاگ پر موجود ریپڈ 2025 ہب سے ٹاپ لسٹس، برانڈ کمپین اور صارف و تخلیق کار کی مکمل تفصیلات ملاحظہ کریں۔
اسپاٹیفائی کے ریپڈ 2025 پر رواں سال کے پاکستانی آرٹسٹس، گیت اور البمز کی تفصیلات ملاحظہ کریں۔