کراچی(اردو ٹائمز) درگاہ لعل شہباز سے کروڑوں روپے کا سونا چوری ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت

Share

سیہون میں درگاہ قلندرؒ لعل شہباز سے کروڑوں روپے کا سونا اور چاندی چوری ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ترجمان وزیر اوقاف کے مطابق درگاہ قلندرؒ لعل شہباز سے سونا اور چاندی چوری ہونے کے بعد مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں ضلع جامشورو میں درج کیے جانے والے مقدمے میں مینیجر زبیر بلوچ کے ساتھ مفرور ملازم علی رضا گوپانگ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق درگاہ قلندرؒ شہباز سے 57 تولا 7 آنا سونا اور 3133 تولا 12 آنا 2 رتی چاندی توشہ خانہ سےچوری کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ کی ملی بھگت سے خرد برد کی اور سونا چوری کیا۔دوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے وزیرعمر سومرو کی ہدایت پر زبیر بلوچ سے ریکوری اور کارروائی کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے جبکہ عمر سومرو نے بتایا کہ زبیر بلوچ کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کی تنخواہ پینشن روک دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق درگاہ پر تعینات دیگرملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download