ڈیرہ غازی خان (اردو ٹائمز) ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہِ سلیمان میں انسان اور گدھے ایک ہی تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ایک طرف پاکستان کی ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔
یہ مناظر ان تمام دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ آخر کب تک ہمارے ملک کے پسماندہ علاقوں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہیں گے؟ کیا صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی عوام کو فراہم نہیں کی جا سکتی؟