پشاور (اردو ٹائمز) یم او ایل پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید ضلع کرک ،کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر لیس جدید ایمبولینسز عطیہ کر دیں

Share

پشاور (اردو ٹائمز)*ایم او ایل پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید
ضلع کرک ،کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر لیس جدید ایمبولینسز عطیہ کر دیں

ایمبولینسز کی فراہمی کرک ، کوہاٹ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایم او ایل پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی ہے؛کمپنی حکام ایم او ایل پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے ضلع کرک اور کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر لیس جدید ایمبولینسز عطیہ کر دیں۔یہ ایمبولینسز ایک باوقار تقریب کے دوران پشاور سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز) خیبر پختونخوا محمد عابد مجید کے حوالے کی گئیں اس تقریب میں ایم او ایل پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کمپنی کی اعلی قیادت کی جانب سے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جس میں ایم او ایل گروپ کے گلوبل ہیڈ آف ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن زومبور مارٹن کے پیغام میں کہا کہ :”یہ خیرسگالی کا اقدام ان علاقوں کو درپیش صحت کے چیلنجز سے نمٹنے اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ ایمبولینسز کی یہ فراہمی کرک اور کوہاٹ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایم او ایل پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی ہے۔”ایم او ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم لاسلو نے کہا کہ “پاکستان میں ہماری موجودگی صرف توانائی کے شعبے تک محدود نہیں بلکہ ہم مقامی کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ہمیں کرک اور کوہاٹ میں ایمرجنسی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون پر فخر ہے۔”اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز محمد عابد مجید نے ایم او ایل پاکستان کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ جدید ایمبولینسز کی دستیابی سے مقامی اسپتالوں کی ایمرجنسی میڈیکل ایوی ایشن صلاحیت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ایم او ایل پاکستان، ہنگری میں قائم ایم او ایل گروپ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے جو 1999 سے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں فعال ہے۔ کمپنی ٹل اور مارگلہ سمیت متعدد اہم بلاکس میں شراکت دار ہے۔ایم او ایل پاکستان کی جانب سے ایمبولینسز کا یہ عطیہ نہ صرف صحت کی سہولیات میں بہتری کی جانب ایک عملی قدم ہے بلکہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ اس کی دیرینہ وابستگی اور سماجی ترقی کے لیے عزم کا مظہر بھی ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download