پشاور (اردو ٹائمز) سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی

Share

پشاور (اردو ٹائمز):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی۔ ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کیلئے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا، کانسپٹ پیپر کو عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، موجودہ پیپر بیسڈپنشن نظام کومکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کردیاجائے گا۔

ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پرڈیجیٹل فارم پُر کرکے پنشن کیس داخل کراسکیں گے، نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔ ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا۔ وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہوگا۔

مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ای پنشن سسٹم کا اجراکرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا، حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا یے، باقی خدمات کو بھی آن لائن کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download