واشنگٹن (اردو ٹائمز) یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا

Share

واشنگٹن:امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔
رضوان سعید شیخ نے گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر مارک جافی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ رضوان سعید شیخ نے نیویارک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات ملک کا امیج عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے اقدامات کریں، پاکستانی طلبا تعلیمی سرگرمیوں میں سبقت لیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے سے بھی جڑے رہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download