ممبئی (اردو ٹائمز) نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس

Share

ممبئی (اردو ٹائمز) 13 فروری کو بھارت کے وزیر اعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس پر اب تک بھارت اور پاکستا ن میں تجزیے جاری ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اپنی پالیسی کے جو نکات امریکی ووٹرز کے سامنے رکھے تھے ان میں ایک اہم نکتہ امریکہ سے ایک کروڑ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا وعدہ تھا اور 20 جنوری 2025 کو صدر نے اپنی حلف برداری کے بعد نہایت جارحانہ انداز سے اپنے ایگزیکٹو آڈر زیر دستخط کر د ئیے ۔ یوں فوری طور پر امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کے خلاف کاروائیں شروع ہو گئیں ۔

وائس آف امریکہ 28 جنوری 2025 کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے امیگریشن پر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے صرف اتوار 25 جنوری کو تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کے ملک بدر کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق شروع میں جرائم میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اِن کو ملک بدر کیا جا ئے گا ، صدر کے آڈر کے ایک ہفتے کے اندر میکسیکو میں 4 ہزار تارکین وطن واپس پہنچے تھے۔

بی بی سی اور کچھ دیگر رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں کل تارکین ِ وطن کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک ہے جو امریکہ کی کل آبادی تقریبا 14.3 فیصد ہیں مگر امریکہ کی افرادی قوت کا یہ تقریبا 19 فیصد ہیں جب کہ اِن 4 کروڑ 80 لاکھ تارکین وطن میں سے 1 کروڑ 60 لاکھ کا تعلق میکسیکو سے دوسرے نمبر پر بھارت جن کے تارکینِ وطن کی تعداد 28 لاکھ سے زیادہ ہے اور تیسرے نمبر پر چین ہے جن کے تارکین وطن کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے ، یوں امریکہ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں تارکین ِ وطن موجود ہیں ، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پورے امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کی کل تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download