ماسکو (اردو ٹائمز) بشارالاسد اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس نے سیاسی پناہ دیدی

Share

ماسکو روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد ملک چھوڑجانے والے صدر بشارالاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روس نے انہیں سیاسی پناہ دے دی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی خبرایجنسیوں نے کریملن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشارالاسد اور ان کے اہل خانہ روس پہنچ گئے ہیں اور روس کی جانب سے انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔
روسی خبرایجنسی انٹرفیکس نے نام ظاہر کیے بغیر سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد ماسکو پہنچ چکے ہیں اور روس نے انسانی بنیادوں پر ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا نے متضاد رپورٹس دی تھیں کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ باغیوں کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں قبضے کے ساتھ ہی ایک طیارہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوگیا تھا اور ریڈار سے غائب ہونے سے قبل طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download