لاہور (اردو ٹائمز) نیب کا پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف گھیرا تنگ

Share

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔نیب لاہور نے پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہی اور مونس الہی کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، پرویزالہی کے وزیراعلی بننے کے بعد مونس الہی کے اثاثوں میں کروڑوں کا اضافہ ہوا، نیب کو مختلف محکموں سے پرویز الہی خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مونس الہی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے ریکارڈ بھی نیب کو موصول ہوگیا۔نیب ریجنل بورڈ نے پرویز الہی خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کی بھجوایا جائے گا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download