لاہور (اردو ٹائمز) بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر الیکشن کمیشن کا حکومت پنجاب کو نوٹس

Share

لاہور (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر کرنے پر الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحال معلوم نہیں کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

نوٹس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی قانون 4 بار تبدیل ہوا اور الیکشن کمیشن نے تین مرتبہ حلقہ بندیاں کرائیں۔مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی درخواست پر پنجاب کو لوکل گورنمنٹ قانون مکمل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا، الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑیں۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو کہا تھا کہ وہ ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیح نہیں دی جائے گی، صوبائی حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو 23 جنوری کو اپنا فیڈ بیک بھجوا دیا، تاہم ابھی تک حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی حکومت قانون سازی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے الیکشن کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ 26 فروری صبح 10 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download