لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے محفل نعت وسماع آج 15، ستمبر 2026ء بروز منگل شام 6 ، بجے الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال ون نزد قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے –
انہوں نے کہا ہے کہ نامور قوال معروف نعت خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے –