لاہور (اردو ٹائمز) انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ن لیگ کا ویژن اور ترجیح ہے: مریم نواز

Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا ویژن اور اولین ترجیح ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے، دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا ویژن اور اولین ترجیح ہے، تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں، حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے سرگرم ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download