صوابی (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، علی گنڈاپور جلسہ کیلیے روانہ

Share

صوابی :پی ٹی آئی کے صوابی میں آج ہونے والے پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور جلسہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کرنے جارہی ہے، جس کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں کرسیاں و لائٹس لگادی گئی ہیں ۔ جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
موٹر وے انٹرچینج صوابی کے مقام پر منعقدہونے والے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر،اسد قیصر ، عمر ایوب اوردیگر قائدین بھی خطاب کریں گے ۔
جلسے کے لیے صوابی ، مردان ،نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا جب کہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو 5، 5سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی کی قیادت صوابی جلسے میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
صوابی جلسہ گاہ کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیے جانے کا بھی امکان ہے، تاہم اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورصوابی جلسہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جو پشاورسے براستہ موٹروے صوابی پہنچیں گے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download