سیالکوٹ(اردو ٹائمز)عثمان ڈار کی والدہ کے خواجہ آصف پر الزامات، لیگی رہنما کا بھی ردعمل سامنے آگیا

Share

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف پر الزامات کی بوچھاڑ کردی جس پر لیگی رہنما کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کاغذات جمع کرانےکا سن کر 20 لوگ میرےگھربھیجےگئے، زدوکوب کیا گیا لیکن کوئی مجھے زدوکوب کرکے من مانی نہیں کراسکتا، الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، میں جیل میں بھی جاکر الیکشن لڑوں گی‘۔انہوں نے لیگی رہنما خواجہ آصف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑا اور میری قیمض کوپھاڑ ڈالا، خواجہ آصف نے ایک بارپھر میرے گھر پر حملہ کرایا، چیف جسٹس واقعے کانوٹس لیں۔
خواجہ آصف کا ردعمل
دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر خواجہ آصف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی تین درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں، میرا بیٹا جس کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے، میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اورپی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی، میں نے دونوں ادوار میں 6،6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download