راولپنڈی (اردو ٹائمز) پٹرولیم پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتاری
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی جانب سے ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی زیرِ نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے دو خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی کے دوران پٹرولنگ پوسٹ خوشحال گڑھ کے ڈیوٹی آفیسر سمیر بٹ ASI نے دورانِ گشت و چیکنگ EPP ایپ کے ذریعے ایک شخص حضرت اللہ ولد ہارون بادشاہ قوم پٹھان، ساکن تحصیل بانڈہ داود شاہ ضلع کرک کا شناختی کارڈ چیک کیا، جو مقدمہ نمبر 33/25 مورخہ 22-03-25 بجرم 302/324/34 ت۔پ تھانہ گولڑہ روڈ، ضلع اسلام آباد میں اشتہاری مجرم ظاہر ہوا۔ مذکورہ مجرم کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ جنڈ ضلع اٹک حوالات میں بند کر دیا گیا۔