راولپنڈی (اردو ٹائمز) نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد لائسنس کے اجرا میں اضافہ
سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر ضلع بھر میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری
9 دنوں میں 31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں
8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے
21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولیات حاصل کیں
19سو سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے،جبکہ31 رکشہ ڈرائیور اور 47 کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں