راولپنڈی (اردو ٹائمز) عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ذاتی معالج

Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج سمیت پمز اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ نے آج اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں صحتمند قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔

ڈاکٹروں نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا معمول کے مزید ٹیسٹ تجویز کر دیئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، جس کے بعد طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، میڈیکل بورڈ عمران خان کے طبی معائنہ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کرے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download