راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا تفصیلی دورہ، سی پی او نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس، ریکرئیشن ہال، جمنیزیم، لائبریری، باربر شاپ اور آڈیٹوریم کا وزٹ کیا، سی پی او نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین کی شکایات کے فوری ازالےاور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا، انہوں نے کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں کھانے کے معیار، صفائی اور انتظامات کا معائنہ کیا، سی پی او نے ریکرئیشن ہال، جمنیزیم اور لائبریری میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا، سی پی او نے افسران و اہلکاروں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کیہدایات دیں، فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، پولیس ویلفئیر اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا