راولپنڈی – 11 مارچ، 2026 (اردو ٹائمز)-(عدنان حمید) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل، حکومت پاکستان کی جانب سے ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری اور صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاکستانیت، انصاف، صبر، تحمل اور برداشت کے فروغ پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں سینئر صحافیوں سردار مراد علی خان، روحیل اکرام، ملک کفایت حسین، سید اعجاز حسین شاہ، طلال سلیم، تنویر چوہدری، شبیر بلوچ، انجینئر ریان رشید اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کو نیشنل پیس ایوارڈ 2026 اور ڈاکٹر مرزا عامر خورشید بیگ کو امن اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے خدمات پر بہترین کارکردگی کے ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔