راولپنڈی (اردو ٹائمز) بانی پی ٹی آئی نے حالیہ ترمیم کو گینگ آف تھری ایکسٹینشن مافیا کہا ہے، علیمہ خان

Share

راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کل جو کچھ اسمبلی میں ہوا یہ ظلم کے نظام کو جائز قرار دیا گیا، بانی پی ٹی آئی اس پر بڑی دیر سے کہہ رہے ہیں کہ یہ گینگ آف تھری ایکسٹنشن مافیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث کے ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا، جمہوریت اور انصاف کے نظام کو ایسے ہی دفن کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کی آزادی چھینی جاری رہی ہے، سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے آپ نے اس ظلم کے نظام کو قبول کرنا ہے یا اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں، نہیں تو اسی ظلم کے نظام میں آپ کو رہنا پڑے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کو یہ اندازاہ ہے کہ کتنے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ ملک ہمارا ہے ہم نے اسی میں رہنا ہے، انصاف کے لیے ہم نے اس ملک میں انصاف لے کر آنا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download