راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین الحسنین کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین الحسنین کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، موبائل شاپ کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والا شخص گرفتار، 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 8 موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کینٹ سرکل عبدالستار خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس نے ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے موبائل شاپ کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 8 موبائل فون برآمد ہوئے، کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔